[ad_1]
راولپنڈی: سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات کرنے والے ملازم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازم ساجد نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر واردات کی، ملزمان سے 3ہزار پاؤنڈ، لاکھوں روپے مالیت کی 3 گھڑیاں، ایل ای ڈی اور قیمتی پرفیوم برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد، خرم اور علی رضا کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کی گرفتاری اور مکمل مسروقہ رقم کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
[ad_2]
Source link