37

لاہور میں پولیس ناکے پر غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

[ad_1]

شراب کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے، ایس ایچ او گلبرگ سلیمان اکبر

شراب کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے، ایس ایچ او گلبرگ سلیمان اکبر

 لاہور: گلبرگ پولیس آپریشنز ونگ اور چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کی کارروائی میں شراب برآمد کرلی گئی۔

چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے غیر ملکی شراب کی بڑی کھیپ پکڑ لی ۔ پولیس ناکہ لگاکر چیکنگ کررہی تھی کہ اس دوران  ایک گاڑی سے شراب کی 350 بوتلیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔

ایس ایچ او گلبرگ سلیمان اکبر کا کہنا ہے کہ شراب کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں اسد اور عاصم شامل ہیں جو ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او گلبرگ اور انچارج چوکی فردوس مارکیٹ سعد افتخار کو شاباش دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں