27

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

  کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری گرمی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور پرسوں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ نچلی فضا میں ہوا کا زیادہ دباو ہونے کے سبب گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔

اگلے 4 تا 5 روز کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ اس دوران بیشتر وقت شمال مغرب (بلوچستان) کی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، حیدرآباد، شکار پور میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے باقی ماندہ اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں