[ad_1]
پشاور: ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو سابق وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کے روبرو سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی اینٹی کرپشن مقدمے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن کو محمود خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
عدالت نے اینٹی کرپشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔
دورانِ سماعت درخواست گزار سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے نوٹس دیا ہے لیکن تفصیل نہیں بتارہے، کئی بار اینٹی کرپشن میں پیش ہوئے، اب گرفتاری کا خدشہ ہے۔
بعد ازاں عدالت نے اینٹی کرپشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
[ad_2]
Source link