30

ملتان ٹیسٹ؛ کم حاضری پر انگلش کمنٹیٹر کا طنز

ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں، مائیک ایتھرٹن  (فوٹو: فائل)

ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں، مائیک ایتھرٹن (فوٹو: فائل)

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ایتھرٹن نے پاکستان اور انگلش ٹیم کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں شائقین کی کم حاضری پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مائیک ایتھرٹن نے دورانِ کمنٹری ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

پہلے روز کے اختتام تک ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط رہی، عبداللہ شفیق اور شان مسعود سنچریاں اسکور کیں جبکہ آج اب تک گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 473 رنز بنالیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ سابق انگلش کرکٹر نے پچ کو ‘بالرز کا قبرستان’ قرار دیدیا

دوسری جانب پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بھی شائقین کرکٹ کی کم حاضری کو لیکر ایک مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت پر سوال اُٹھ رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں