[ad_1]
فیصل آباد میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد میں ملزم جاوید نے 5 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی۔ سی پی او فیصل آباد نے حنا پرویز بٹ کو بچی کے کیس سے متعلق آگاہ کیا۔ چئیرپرسن وویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خواتین پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واضح پیغام ہے کہ پنجاب میں ہربچے اور بچی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ متاثرہ بچی کو انصاف دلوانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
[ad_2]
Source link