40

شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کیلیے ہرحد تک گرچکا ہے، بیرسٹرسیف

[ad_1]

جعلی حکومت نے جمہوریت کے چاروں ستونوں پر حملہ کردیا،بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

جعلی حکومت نے جمہوریت کے چاروں ستونوں پر حملہ کردیا،بیرسٹر سیف:فوٹو:فائل

 پشاور: ترجمان حکومت خیبرپختونخوا  بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کے لیے ہر حد گر چکا ہے۔

بیرسٹرسیف نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقاتوں پر پابندی سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی سے خاندان و وکلاء سمیت کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں۔ جعلی حکومت کو خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی ورکرز کو احتجاج کی نئی حکمت عملی نہ دے دیں۔ غاصب حکومت کو ڈر ہے کہ بانی پی ٹی آئی وکلاء کو آئین میں ناجائز ترمیم کے خلاف متحرک نہ کر دیں۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ چور ٹولہ بشریٰ بی بی سے بھی خوف زدہ ہے۔ ان پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ مینڈیٹ چور ہوش کے ناخن لیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز آ جائیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین کو غیرقانونی طور پر قید اور پی ٹی آئی ورکرز کو جیل میں رکھا گیا ہے۔ جعلی حکومت نے جمہوریت کے چاروں ستونوں پر حملہ کردیا ہے۔ شریف خاندان اپنی ناجائز حکومت بچانے کے لیے ہر حد تک گرچکا ہے۔ ریاستی ظلم و بربریت کا حساب ضرور لیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں