35

وزیراعظم سے پی پی وفد کی ملاقات، اہم قومی و سیاسی امور پر گفتگو

وزیراعظم سے ملاقات میں نوید قمر اور شرجیل انعام میمن شامل تھے—فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم سے ملاقات میں نوید قمر اور شرجیل انعام میمن شامل تھے—فوٹو: پی آئی ڈی

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے وفد نے ملاقات کی جہاں اہم قومی اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والے پی پی پی کے وفد میں رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر، صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن شامل تھے اور س موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عطا اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سے پی پی پی وفد کی ملاقات کے دوران اہم قومی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی اور گزشتہ روز آل پارٹیز کانفرنس اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے کردار کی تعریف کی گئی۔

ملاقات میں فلسطینیوں کی پاکستان کی جانب سے امداد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور کہا گیا کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت خوش آئند ہے۔

وزیراعظم اور پی پی پی وفد نے دوران گفتگو کہا کہ پوری پاکستانی قوم اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے متحد ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں