38

لاہور میں تاوان کیلیے اغوا کی گئی 8 سالہ بچی 24 گھنٹے میں بازیاب

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاؤن سے تاوان کیلیے اغوا کی جانے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین ٹاؤن کے علاقے حاکم ٹاؤن باگڑیاں سے گزشتہ روز تاوان کے لیے اغوا ہونے والی 8 سالہ بچی حمیرا کو اغوا کیا تھا، جس کے بعد ملزمان نے بچی کے اہل خانہ سے 5 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

اہل خانہ نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتایا تو پولیس نے موبائل کال ٹریس کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا جس نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں اور حمیرا کے ٹھکانے کا انکشاف کیا تو پھر پولیس نے کارروائی کر کے بچی کو بازیاب کروایا۔

پولیس کے مطابق بچی کے اغوا میں دو لوگ ملوث تھے جس میں سے دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں