40

ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب

[ad_1]

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت بمقام مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں نیکسٹ جنریشن کے عنوان سے نوجوانوں کے لئے مفت آن لائن کورسز کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ملک کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز کا اجراء کر دیا گیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نذرانہ نعت پیش کرکے کیا گیا، بعد ازاں پنڈال میں موجود کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف شہروں سے آئے نوجوانوں کو آن لائن کورسز سے متعلق ویڈیو بریفنگ اور مُلک کے مایہ ناز آئی ٹی ماہرین نے شرکاء کو قیمتی رائے بھی دیں۔

شرکاء سے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیّد مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اُس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیک نیتی سے عمل پیرا بھی ہے۔ایم کیو ایم بلا رنگ نسل اور ڈومیسائل کی تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی عملی جد و جہد کررہی ہے اب کسی حکومت کے آگے گڑگڑانے کا وقت نہیں ہے۔

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مہنگے ترین کورسز کو مفت میں عوام الناس کے لئے مہیّا کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے اِس عملی اقدام نے کوٹہ سسٹم کو دفن کردیا ہے۔ ایم کیو ایم اپنے نوجوانوں کو ہُنر مند بنا کر آگے بڑھتی دُنیا سے قدم سے قدم ملا کر نہیں بلکہ اُس سے ایک قدم آگے لانا چاہتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اِس شہر میں ترقی ہمیشہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئی ہے، وطن عزیز کے نوجوان اپنی مثال آپ ہیں بس اُنھیں گمراہ کن نعروں اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر دُرست راستہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

سینئر رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب ملک میں گیم چینجر ثابت ہوگی، نوجوان طبقے کو خودمختار کرنے کی جانب پہلی کوشش ہے۔شہر کے نوجوانوں کو اپنے محلے اور گھر کی دہلیز پر حلال روزگار کے مواقع مہیاء کرنا ایم کیو ایم پاکستان کا نصب العین ہے، ملکی تاریخ کا سب سے عظیم الشان نوجوان کنونشن کر کے ایم کیو ایم نے بتا دیا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و روزگار کے مواقع صرف ایم کیو ایم ہی فراہم کر سکتی ہے، پاکستان میں پھیلی سیاسی معاشی اور ہر طرح کی محرومی کو ختم کرنے کا بیڑا ایم کیو ایم نے اٹھایا ہے، وہ وقت دور نہیں جب ایم کیو ایم کی قیادت میں نوجوان اِس مُلک کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نوجوانوں کو تبدیلی کے نام پر گمراہ کرنے کے بجائے حقیقی تبدیلی سے روشناس کروا رہی ہے۔

سینئر رہنماء نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم نوجوانان وطن کو مُلک کا بیش قیمت سرمایہ سمجھتی ہے اور انہیں خود کفیل بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان کی اور سیاسی جماعتیں بھی نوجوانوں کو شخصیات کے بجائے مُلک کے لئے سود مند بنائیں۔

آئی ٹی ماہر حسان رضوان نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کو موجودہ  معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے لئے آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اس کورس کو مکمل کرنے والوں کو ہم اپنی کمپنیوں میں شامل کرینگے جسے انہیں مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی یہ کورسز صرف پڑھے لکھے لوگوں کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ ان لوگوں کیلئے بھی ہے جو کسی بھی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکے وہ بھی ان آئی ٹی کورسز کو سیکھ سکتے ہیں۔

آئی ٹی ماہر اور کو فاونڈر آف ایلی ٹیک ذیشان بھٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا تعلق آئی ٹی سیکٹر سے ہے اور میں آج یہاں نوجوانوں کا مائنڈ سیٹ کرنے یہاں آیا ہوں آج کے اس دور میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے مفت آئی ٹی کورسز کروانا پاکستان کے نوجوانوں کیلئے ایک اچھا اقدام ہے آج کے اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں اس کے ساتھ چلنا بہت ضروری ہے اور اس کیلئے ہمیں ہر وہ چیز سیکھنی ہیں جو آپکو آئی ٹی کی دنیا میں ماہر بنا سکے آج یہاں جو کورسز سکھائے جارہے ہیں اس سے آپ اپنے ساتھ اس ملک کیلئے ریونیو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

پروگرام کے اختتام پر یوتھ کنونشن 0•2 کا انعقاد حیدرآباد میں 11 اکتوبر 2024 کو باغ مصطفٰی کروانے کا اعلان بھی کیا گیا، اس موقع پر سینئر رہنماء و اراکین مرکزی کمیٹی، پاکستان کے ماہرین تعلیم سمیت تاجر و صنعتکار برادری، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور نوجوانوں کی کثیر تعداد پنڈال میں موجود تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں