30

ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا

  کراچی: ایئر پورٹ خودکش دھماکے میں ہلاک حملہ آور فہد صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا تھا جبکہ اس نے بائیو میٹرک کے ذریعے رہائش اختیار کی تھی۔

ایئر پورٹ کے قریب خودکش حملے اور اس میں ہلاک حملہ آور کے ہوٹل میں قیام اور شہر میں دیگر سرگرمیوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی خصوصی ٹیم نے صدر میں قائم مختلف ہوٹلوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

اس دوران وہاں پر قیام پذیر افراد کا بائیو میٹرک ڈیوائس کی مدد سے ڈیٹا چیک اور ان سے قیام سے متعلق معلومات بھی حاصل کی گئیں، ایس آئی یو پولیس کے ہمراہ لیڈی پولیس سرچرز بھی موجود تھیں۔

ایس آئی یو ٹیم کی جانب سے ہوٹل میں مقیم افراد کے کوائف چیک اور رجسٹر میں اندراج کے علاوہ پولیس کی جانب سے ایک ، ایک کمرے کی بھی تلاشی لی گئی۔

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں مرحلہ وار چیکنگ کی جائیگی جہاں دوسرے شہروں سے لوگ آکر ہوٹلوں میں ٹہرتے ہیں۔

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے کوائف مکمل ہونے پر انھیں چھوڑ دیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں