48

گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

[ad_1]

  کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو پیش کیا گیا تفتیشی افسر نے بتایا کہ مبینہ بھارتی جاسوس کو گزشتہ روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور سے گرفتار کیا ہے۔

ملزم سے محکموں کے سروس کارڈ اور مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں، ملزم سلیم سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے اور دیگر دستاویز بھی برآمد ہوئی ہیں جو براستہ نیپال بھارت کا سفر بھی کر چکا ہے۔

گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے، عدالت نے ملزم سلیم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں