45

لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

 لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے، مجاہد اسکواڈ ناکہ گلویرہ نے مشکوک گاڑی کو روکا اور تلاشی لینے پر گاڑی سے اسلحہ برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ناکہ پر موجود جوانوں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا، گاڑی کی چیکنگ پر رائفل،پستول،90 گولیاں، 4 میگزینز اور ایک پولیس فلیشر لائٹ برآمدکی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے تھانہ کاہنہ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی مجاہد شاہ میر خالد  نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں