45

کراچی؛ شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ، کار اور موٹر سائیکلیں برآمد

[ad_1]

  کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر بروہی چوک کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سلیم خان ، عابد علی اور امجد علی کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں  کے قبضے اور نشاندہی پر 2 پستول ، گولیاں ، کار ، 3 موٹر سائیکلیں اور 8 کھلی ہوئی موٹر سائیکلوں کے چیسز اور اسپیئر پارٹس برآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے برآمد کی جانے والی ہنڈا سوک کار کچھ روز قبل اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

دوران تفتیش ڈاکوؤں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوران واردات شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر کچھ دن بعد ان کے اسپئر پارٹس نکال کر شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کر دیتے تھے۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں اور چیسز کے حوالے سے ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں