[ad_1]
نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے۔
شہروز کاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہوں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماؤنٹینئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
شہروز کاشف کا ایٹ تھاؤزنڈر سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کیا، یہ ایک شاندار شروعات تھی جو انہیں بین الاقوامی سطح پر مشہور کرگئی۔
مزید پڑھیں: کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند ایک اور چوٹی سر کرلی
سال 2021 میں شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سرکیا جب کہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو کی چوٹیوں پر پہنچ کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کوہ پیما شہروز کاشف کی سرجری کامیاب
گزشتہ سال انہوں نے اناپورنا، داولاگیری اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے، اگر وہ اس وقت شیشاپنگما کو سر کرنے میں کامیاب ہو جاتے تو وہ دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن جاتے جنہوں نے تمام 14 ایٹ تھاؤزنڈر سر کیں۔
[ad_2]
Source link