49

ژوب؛ قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ پر حملہ، سکیورٹی اہلکار شہید، 11 زخمی

[ad_1]

 کوئٹہ: قومی شاہراہ پر چیک پوسٹ پر حملے میں سکیورٹی اہل کار شہید اور 11 زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں قومی شاہراہ پر واقع سبکزئی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا،جس میں ایک سکیورٹی اہل کار شہید اور 11زخمی ہوگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر فائرنگ

حملے میں 2 سول اہل کار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگ گوال حیدرزئی میں ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر بھی فائرنگ کی گئی تھی، جس میں ڈپٹی کمشنر شیرانی ثنامہ جبین اور ان کی اسکواڈ کے اہل کار محفوظ رہے جب کہ جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کی اسکواڈ کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 6 اہم دہشتگرد ہلاک

علاوہ ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 12 ستمبر 2024ء کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر انٹیلیجنس بنیادوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا، جس میں بی ایل کے 6 اہم دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جن میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادرمری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا اور تاج محمد عرف بابل شامل ہیں۔

تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں