[ad_1]
انگلیںڈ کے مڈل آرڈر بیٹر و سابق کپتان جو روٹ نے ایلیٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا۔
ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلش کرکٹر جو روٹ نے ایک کیلنڈر سال میں 5 مرتبہ 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے تاریخ کے ساتویں کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ، جنوبی افریقہ کے جیک کیلس، سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور انگلنڈ کے الیسٹر کک بھی اس ایلیٹ لسٹ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی پر انگلش کمنٹیٹر کا طنز
لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے بھارت کیلئے 6 کیلنڈر ایئرز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
وہ کھلاڑی جنہوں نے ایک کیلنڈر سال میں 1000 ٹیسٹ رنز بنائے ہیں (5 یا زیادہ بار)
سچن ٹنڈولکر – 6 بار
برائن لارا – 5 بار
میتھیو ہیڈن – 5 بار
جیک کیلس – 5 بار
رکی پونٹنگ – 5 بار
کمار سنگاکارا – 5 بار
ایلسٹر کک – 5 بار
جو روٹ – 5 بار
دوسری جانب جو روٹ نے انگلیںڈ کیلئے ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے دوسرے کرکٹر بننے اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے، سابق کپتان ایسٹر کک 12 ہزار 472 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں جبکہ روٹ کو یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 21 رنز درکار ہیں۔
[ad_2]
Source link