50

پشاور ہائیکورٹ؛ پی ٹی ایم قومی جرگے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

[ad_1]

 یہ عدالت لگانے پر پہلے ہی وفاقی حکومت نے پابندی عائد کی ہے، تو پھر اس کیس کا کیا مقصد ہے، ہائی کورٹ

یہ عدالت لگانے پر پہلے ہی وفاقی حکومت نے پابندی عائد کی ہے، تو پھر اس کیس کا کیا مقصد ہے، ہائی کورٹ

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی ایم قومی جرگے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی ایم کی جانب سے پشتون جرگہ بلانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پی ٹی ایم نے ایک پشتون کورٹ لگانے کا اعلان کیا ہے، یہ لوگ ایک الگ عدالتی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، 11 تاریخ کو ایک باقاعدہ پشتون عدالت لگا کر فیصلے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ کوئی غلط کام ہے، یہ عدالت لگانے میں کیا مسئلہ ہے، یہ عدالت لگانے پر پہلے ہی وفاقی حکومت نے پابندی عائد کی ہے، تو پھر اس کیس کا کیا مقصد ہے، اس درخواست کو بعد میں سنتے ہیں۔

عدالت نے درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں