36

جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کررہے ہیں، عظمی بخاری

[ad_1]

کے پی حکومت کے پاس دھرموں اور جلسوں کے لیے وسائل ہیں،صوبائی وزیراطلاعات:فوٹو:فائل

کے پی حکومت کے پاس دھرموں اور جلسوں کے لیے وسائل ہیں،صوبائی وزیراطلاعات:فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کررہے ہیں۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس عوام کے لیے فنڈز نہیں لیکن دھرنے، جلسوں اور احتجاج کے لیے تمام وسائل موجود ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ریلیف، کسان اور سولر بانٹنے سے کوئی تعلق نہیں۔کے پی حکومت نے سولر پینل دینے کا اعلان کیا تھا جو صرف اعلان ہی رہا۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جن کی خود کوئی کارکردگی نہیں وہ دوسروں سے سوال کررہے ہیں۔ بھائی یہ کرکیسے لیتے ہیں آپ لوگ۔ کے پی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈ میسر نہیں۔ مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف، سستی روٹی اور آٹا دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں