[ad_1]
کراچی: گلبرگ قبائل کالونی میں گھر کے قریب گلی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق بچی کی شناخت (آ) دختر عبد الباسط کے نام سے کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بچی کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا۔ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
3 سالہ آمنہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں، 12 اکتوبر کو واپسی ہے.
علی الصبح بڑے بہن بھائی گھر سے اسکول کے لئے روانہ ہوئے تو ننھی آمنہ بھی ان کے ساتھ نکل گئی۔ 7 بجکر 15 منٹ پر بچی گھر سے نکلی اور 15 سے 20 منٹ بعد گھر کے قریب ہی گلی سے لاش ملی۔
والدہ نے بچی کی لاش دیکھی تو اس کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ بچی کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ایسا جھگڑا کسی کے ساتھ نہیں ہوا کہ ہمارے اوپر اتنا بڑا ظلم کرے، ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔
[ad_2]
Source link