51

کراچی میں گلوکار سے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار

[ad_1]

ملزمان نے گلوکار کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ کے لیے کال کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ملزمان نے گلوکار کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ کے لیے کال کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

  کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو صدر نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمید اللہ عرف ٹڈا، عبدالرحمان عرف رحمان اور محمد رفیق عرف تھتھا شامل ہیں، جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن، موٹرسائیکل اور موبائلز برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم حمید اللہ عرف ٹڈا نے جون میں بھتہ وصولی کے لئے بھتہ خور گروپ تشکیل دیا۔ ملزمان نے 9جون کو میوزک کمپوزر اور گلوکار ذیشان شہزاد عرف شانی کو گفٹ بھجوایا، جس میں پستول کی گولیاں، اُس کے بیٹے کی تصویر اور بھتے کی پرچی موجود تھی، ملزمان نے گلوکار کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ کے لیے کال کی اور نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

ملزمان نے اکتوبر 2022 کورنگی کے اسپتال سے بینک میں 22 لاکھ روپے منتقل ہونے والی رقم پر ڈکیتی کی تھی۔ 13 جون کو کورنگی کی ڈاکٹر امبرین کو بھی ملزمان نے سالگرہ کاگفٹ پیک بھیجا، جس میں پستول کی گولیاں، 5 لاکھ روپے کی بھتے کی پرچی موجود تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں