43

کے پی اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد

[ad_1]

 پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر کے اجازت کے بغیر کسی کو بھی اسمبلی میں مہمان لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں؛ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

گزشتہ روز، مہمانوں کی گلیری میں رونما ہونے والے واقع کے بعد پابندی عائد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 8 اکتوبر  اسمبلی اجلاس میں بات کرنے کا موقع نہ ملنے پر حکومت اور اپوزیشن اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں؛ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے تینوں افراد گرفتار

پی ٹی آئی کے رکن نیک وزیر اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر میں جھگڑا ہوا، دونوں ارکان کے الجھنے پر ان کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے۔

بعدازاں، ہنگامہ آرائی کرنے والے 3 افراد کو اسپیکر کی ہدایت پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں