37

پشاور ہائیکورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست کل سماعت کیلیے مقرر

[ad_1]

 پشاور:  پشاور ہائیکورٹ میں  آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ 

درخواست گزار بشری گوہر نے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سےآئینی ترامیم کے خلاف درخواست دائر  کی ہے،  درخواست میں آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد  کریں گے۔

درخواست گزار نےا ستدعا کی ہے کہ  جو بھی ترامیم ہوں مگر پہلے مسودہ عوام کے سامنے لایا جائے، اور اگر آئینی ترامیم پر عوام کے تحفظات ہوں تو انہیں مشاورت کے ساتھ دور کیا جائے۔

The post پشاور ہائیکورٹ میں آئینی ترامیم کے خلاف درخواست کل سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں