46

سیکیورٹی فورسز کی میرعلی میں کارروائی، دو خوارج ہلاک

[ad_1]

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی—فوٹو: فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی—فوٹو: فائل

شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دو خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو خوارج جہنم واصل کر دیے گئے اور  ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گردوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردی کے حملوں اور علاقے میں بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں