[ad_1]
کراچی: ٹیکنو کا نیا CAMON 30S اسمارٹ فون فوٹو گرافی کے غیر معمولی تجربے کیلئے Sony AI کیمرے کا حامل ہے۔
اسمارٹ فونز کے دور میں کیمرے کا معیار محض سہولت سے ایک متعین خصوصیت تک تیار ہوا ہے جو خریداری کے فیصلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ وہ دور گزر گیا جب فونز کو محض رابطے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا، آج یہ ایک طاقتور ڈیوائس میں تبدیل ہوچکے ہیں جو اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز کیلئے پیشہ ور کیمروں سا کام دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا، مواد کی تخلیق اور ورچوئل کمیو نیکیشن کے عروج کے ساتھ ایک اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون کے کیمرہ کی اہمیت اس سے زیادہ کبھی نہ تھی۔ اپنے روزمرہ کے لمحات کی عکسبندی، ذاتی برانڈنگ کی تشہیر اور تخلیقی مواد کی تیاری کیلئے جیب میں ایک اعلیٰ درجے کا کیمرہ ہونا ہماری بصری دنیا کو نیویگیٹ کرنے کیلئے ضروری ہوگیا ہے۔
ٹیکنو پاکستان نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں مسلسل اپنے آپ کو ایک ٹرینڈ سیٹر کے طور پر منوایا ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کرنے والی جدید ایجادات متعارف کراکے اپنے حریفوں سے ایک قدم آگے رہتا ہے۔ برانڈ نے اعلیٰ درجے کی تصریحات کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی کو یکجا کرنے کے فن میں مہارت حاصل کرلی ہے اور یہ سب کچھ انتہائی مسابقتی قیمت پر مصنوعات کی فراہمی کرتے ہوئے حاصل کیا گیا جو کہ کبھی ناقابل تصور سمجھا جاتا تھا۔ یہ منفرد نقطہ نظر نہ صرف اعلیٰ معیار کی ڈیوائسز کی صارفین کی وسیع تعداد تک رسائی کو ممکن بناتا ہے بلکہ ایک قابل اعتبار صارف حلقہ بھی تشکیل دیتا ہے جو مناسب قیمت اور کارکردگی کے اس توازن کا معترف ہے۔
ٹیکنو کے نئے CAMON 30S کا اجراء اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ آپ کس طرح ایک شاندار اور پائیدار ڈیوائس میں ناقابل یقین کیمرے کے شاندار تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو آپ کو ہر اس جگہ لے کر جانے کیلئے تیار ہے جہاں زندگی آپ کو لے جانا چاہتی ہے، اس اسمارٹ فون کی قیمت محض 59,999 روپے ہے۔
چاہے آپ بے ساختہ لمحات کو عکس بند کررہے ہوں یا چیلنجنگ ماحول میںشوٹنگ کررہے ہوں، CAMON 30S اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی فوٹو گرافی کسی بھی دھن سے خالی نہ رہے۔ یہ ڈیوائس اپنی غیر معمولی خصوصیات اور اسٹائلش ڈیزائن کے ساتھ یہ ثابت کرتی ہے کہ زبردست فوٹو گرافی کیلئے پرفیکٹ سیٹنگ کا انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکہ یہ ہمیشہ پہنچ میں رہتی ہے۔
نیا TECNO CAMON 30S موبائل فوٹو گرافی کے تجربے کو بڑھانے کیلئے ڈیزائن کردہ متاثر کن فوٹو گرافی کی خصوصیات سے مزین ہے ۔ اس کا آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS)سے لیس 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرہ، سونی کی معروف لینس ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو حرکت کرتے ہوئے object کی بھی صاف شفاف تصاویر بناتا ہے جس سے آپ متحرک حالت میں بھی تصاویر بنا سکتے ہیں چاہے آپ کسی تیز رفتار کارروائی کی عکسبندی کررہے ہوں یا کم روشنی والے ماحول میں عکسبند ی میں مصروف ہوں، آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن آپ کے شاٹس کو مستحکم اور صاف رکھتا ہے۔
اس کا الٹرا کلیئر موڈ 100 میگا پکسل کا ایک قابل ذکر ریزولوشن دیتا ہے اور انتہائی چیلنجنگ حالات میں بھی شاندار، واضح اور متحرک تصاویر کے حصول کو ممکن بناتا ہے۔ سونی IMX896 سپر لائٹ حساس سینسرکے ساتھ باہم کیمرہ کم روشنی والی سیٹنگز میں بھی شفافیت اور برائٹنس دونوں کو ڈرامائی طور پر بڑھاتا ہے۔ یہ طاقتور امتزاج اس بات کو یقینی بناتاہے کہ روشنی کے حالات سے قطع نظر ہر شاٹ اس لمحے کو بہترین درستگی اور معیار کے ساتھ عکسبند کرسکے۔
پورٹریٹ فوٹو گرافی کیلئے یونیورسل ٹون فیچر ذہانت سے آپ کی جلد کی رنگت اوراردگرد کا تجزیہ کرکے خود کار طریقے سے رنگوں کے توازن کی ترتیب بناتا ہے تاکہ زیادہ حقیقی اور خوش کن پورٹریٹ بنائے جاسکیں۔ یہ جدید ٹیکنالوجی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جلد کی ہر ٹون کی خوبصورتی کے ساتھ نمائندگی کی جائے اور کسی بھی روشنی یا مقام پر مستقل طور پر شفاف اور حقیقت پسندانہ نتائج فراہم کئے جائیں۔
یہ نیا اسمارٹ فون اپنی AIGCٹیکنالوجی کی بدولتAI فنکشنز بھی رکھتا ہے ،جو فوٹو گرافی کے تجربے کو بڑھانے والے آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی کیمرے کے فیچرز کے ساتھ مختلف قسم کے ٹیمپلٹس اورٹولز فراہم کرتا ہے۔ اس کا AI Eraser صارفین کو تصاویر سے ناپسندیدہ عناصر ہٹانے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں زیادہ صاف اورپروفیشنل تصاویر کا حصول ممکن ہوجاتا ہے۔
یہ ڈیوائس جنریٹیو AI Portraits کو بھی سپورٹ کرتی ہے جو چہرے کے فیچرز، لائٹنگ اور پس منظر کو بہتر بناتی ہے تاکہ کم سے کم کوشش کے ساتھ شاندار اسٹوڈیو نما پورٹریٹ بنائی جاسکے۔ مزید بر آں اس کا بیک گراؤنڈ چینجر فیچر صارفین کو آسانی سے اپنی تصاویر کے پس منظر میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے جس سے ان کی فوٹو گرافی کی استعداد مزید بڑھ جاتی ہے۔ ذہانت سے بھرپور یہ خصوصیات اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آرام پسند اور پرسکون فوٹو گرافر بھی آسانی کے ساتھ اعلیٰ معیار کی تخلیقی تصاویر تیار کرسکیں، مزید یہ ثابت کرتا ہے کہ CAMON 30S موبائل فوٹو گرافی کیلئے ایک شاندار اور طاقتورٹول ہے۔
AIGC پورٹریٹ موڈ، AI Eraser اور یونیورسل ٹو ن جیسی AI enhancements کے ساتھ سونی لینسز اور جدید سینسرز کا شاندار امتزاج قدرتی طور پر خوبصورت نظر آنے والی پیشہ وارانہ معیار کی تصاویر کو ممکن بناتا ہے۔ چاہے آپ پورٹریٹ، مناظر یا آرام دہ لمحات کی عکسبندی کررہے ہوں، TECNO CAMON 30S اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر تصویر بے عیب اور معیاری ہواور پیشہ وارانہ فوٹو گرافی کے معیار کو چھوتی ہو۔
[ad_2]
Source link