[ad_1]
کراچی: منگھوپیر میں مدرسے کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن بچے کی چند روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
منگھوپیر کے علاقے سلطان آباد پختون چوک کے قریب مدرسے کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے کمسن بچے کی چند روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش مدرسے میں قائم زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ہے جو چند روز پرانی ہے جبکہ اس کی شناخت 5 سالہ بلال ولد شیر خان کے نام سے کی گئی جو اسی علاقے کا رہائشی اور مدرسے میں زیر تعلیم تھا۔
ابتدائی طور پر بتایا جاتا ہے کہ بلال 2 روز سے لاپتہ تھا جسے اہلخانہ تلاش کر رہے تھے تاہم اس حوالے سے منگھوپیر پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
The post کراچی؛ مدرسے کے زیر زمین واٹر ٹینک سے کمسن بچے کی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link