[ad_1]
کراچی: محکمہ موسمیات کے انجینئرز نے بحریہ ٹاؤن میں بارش کوناپنے کے 5 رین گیجزنصب کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں بارش کوریکارڈ کرنے کے لیے5 رین گیجزنصب کیے گئے ہیں، مذکورہ موسمیاتی آلات محکمہ موسمیات کے انجینئرز نے بحریہ ٹاؤن کے فیزون سےفیزفائیو میں نصب کیے ہیں۔
رین گیجز کی تنصیب کے بعد پہلی مرتبہ محکمہ موسمیات نے بدھ کی شام کوبحریہ ٹاؤن میں ہونے والی بارش کے اعداد وشمار جاری کیے، جس کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیزتھری میں سب سے زیادہ 6.4 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، فیزٹو میں 2.6ملی میٹرجبکہ فیزون میں ہونے والی بارش ملی میٹرسے کم رہی، فیزفوراورفائیومیں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔
[ad_2]
Source link