20

انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل

  کراچی:  کراچی کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کےچئیرمین کو ایک بار پھرتبدیل کردیا گیا۔

چئیرمین انٹر بورڈ کراچی ذوالفقار شاہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد پروفیسر امیر حسین قادری کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کا قائم مقام چئیرمین مقرر کردیا گیا۔

محکمہ بورڈز و جامعات کے حکم پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جبکہ 3 اکتوبر کو  محکمہ کالج ایجوکیشن کے گریڈ 19 کے ایسو سی ایٹ پروفیسر امیر حسین قادری کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔

The post انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں