64

کراچی: 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار

[ad_1]

فوٹو؛ ایکسپریس ویب

فوٹو؛ ایکسپریس ویب

  کراچی: گلبرگ پولیس نے کمسن بچی کو گلے میں پھندا لگا کر قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا جو کہ مقتولہ کا پڑوسی ہے۔

مقتولہ بچی کی گلے میں ڈوپٹے کا پھندا لگی ہوئی لاش گھر کی عقبی گلی سے ملی تھی جس کے بعد پولیس سخت جدوجہد کے بعد جنونی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلبرگ فیصل رفیق نے بتایا کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 11 قبائل کالونی میں گلی سے 3 سالہ ننھی آمنہ کو قتل کر کے اس کی لاش پھینکنے والے درندہ صفت ملزم نصیر کو پولیس نے خفیہ ذرائع اور تیکنیکی مدد سے گرفتار کرلیا جو کہ رکشا ڈرائیور ہے اور اس کا آبائی تعلق کشمیر سے ہے۔

ملزم نے پولیس کو ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کی 2 شادیاں ہیں جس میں ایک بیوی کا انتقال جبکہ دوسری سے طلاق ہوگئی ہے، بدھ کی صبح مقتولہ آمنہ کے بڑے بہن بھائی گھر سے مدرسے جانے کے لیے نکلے تو وہ بھی ان کے ساتھ گھر سے باہر نکل گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بچی اپنے گھر کے باہر چبوترے میں بیٹھی ہوئی تھی اور وہ گلی میں اپنا رکشا صاف کر رہا تھا کہ اس نے بچی کو دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور گھر کے اندر لیجا کر اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

پوسٹ مارٹم کی رپورٹس آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائیگی جبکہ گرفتار ملزم نصیر کشمیری نے دوران تفتیش بچی سے زیادتی کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے دوران مختلف نمونے محفوظ کیے گئے ہیں جن کی کیمیائی تجزیے کی رپورٹس آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں