[ad_1]
پشاور: ضلع خیبر میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے مابین اہم نشت ہوئی جس میں اس مسئلے کے حل کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس اہم نشت میں کل وزیر اعلٰی ہاوس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور پارلیمنٹیرینز کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ وفاقی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔
سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آج صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے ممبران اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے، پختون تحفظ مومنٹ کے قومی جرگے کے انعقاد کے حوالے سے آج کے ناخوشگوار واقعے اور وفاق کی طرف سے اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کے بعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم ایڈوکیٹ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں شامل ان اراکین اسمبلی نے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے مجھ پر اعتماد کر کے مجھے لیڈر بنایا ہے اور ہم نے اس مسئلے کا حل نکالنا ہے ، یہ سب ہمارے لوگ ہیں اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے صوبے کے اندر لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں، میں اس مسئلے کے پر امن حل کے لیے تعاون پر تمام اپوزیشن اور حکومتی اراکین اسمبلی کا مشکور ہوں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے بھی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے اس اقدام کو خوش آئیند قرار دیا ہے، اس معاملے کے پر امن حل کے سلسلے میں کل وفاق کی طرف سے وزیر داخلہ پشاور تشریف لائیں گے اور وزیر اعلٰی ہاوس پشاور میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
وزیر اعلٰی کے پی نے کہا کہ پوری امید ہے کہ ہم سب مل بیٹھ کر اس صوبے اور ملک کی امن امان کے لیے ایک ایسا راستہ نکالنے میں کامیاب ہوں گے جس سے یہ مسئلہ پر امن انداز میں حل ہوگا، ہماری نیت صاف ہے اور اللہ تعالی اس مسئلے کے حل میں ہماری مدد کرے گا۔
[ad_2]
Source link