[ad_1]
کراچی: جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے نوعمر بہن اور بھائی کو بازیاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق رواں ماہ 5 اکتوبر کو رکشا ڈرائیور عرفان اہلخانہ کے ہمراہ کیماڑی میں واقع غائب شاہ کے مزار گیا تھا جہاں اہلخانہ مزار میں داخل ہوئے جبکہ اس کی بیٹی اور بیٹا 13 سالہ مسکان اور 12 سالہ ذیشان کھانا لینے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے۔
اہلخانہ کی جانب سے بچوں کو کافی تلاش کیا گیا لیکن ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس پر والد نے جیکسن تھانے میں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 332 سال 2024 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کرا دیا بعدازاں جیکسن تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے دونوں بہن بھائی کی تلاش شروع کر دی۔
اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف مزارات کی تلاشی کے دوران پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کی عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب نصب جھولوں پر موسیٰ نامی لڑکے کے ساتھ 2 بچوں کو دیکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موسٰی کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر دونوں بہن بھائی کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں موسیٰ کا پیشہ بھیک مانگتا ہے اور شبہ ہے کہ اس نے دونوں کو اسی مقصد کے لیے اغوا کیا تھا تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزم سے واقعہ کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
[ad_2]
Source link