36

وزیراعلیٰ سندھ و دیگر کا نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں بریت کا فیصلہ جاری

[ad_1]

احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ اوردیگر کی نوری آباد پاورپلانٹ کیس میں بریت کا فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اوردیگرکےذاتی فائدہ اٹھانےکےکوئی شواہد نہیں ملے۔ ریکارڈ میں ایسامواد بھی موجود نہیں جس سےپاورپراجیکٹ پر زیادہ لاگت لگائی گئی ہو۔ سندھ نوری آباد پاورکمپنی سرکاری نجی شراکت داری کے تحت پہلا منصوبہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان بری

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ نوری آباد پاور پلانٹ اپنے ڈیزائن کے مطابق بجلی مہیا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوری آباد پاورپلانٹ 2019ء سے اب تک منافع بخش منصوبہ ہے۔ نوری آباد پاورپلانٹ قومی خزانےمیں ہر سال اپنا حصہ ڈال رہاہے اور ٹیکس بھی ادا کررہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرلی تھی، جس کے عبد عدالت نے آج اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں