38

ملتان ٹیسٹ؛ حفیظ کو پاکستان کی شکست خوف ستانے لگا

[ad_1]

انگلش ٹیم ڈرائیونگ سیٹ پر ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انگلش ٹیم ڈرائیونگ سیٹ پر ہے، سابق کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کا خوف ستانے لگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہوں لیکن اسوقت انگلش ٹیم ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ملتان ٹیسٹ میچ جیتنے کا موقع ہے جبکہ وہ اپنے مثبت پلان کیساتھ پاکستان کیخلاف میدان میں اُترے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم اب صرف ڈرا کیلئے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ؛ ابرار احمد بخار میں مبتلا

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز جاری ہے جہاں جو روٹ اور ہیری بروک کے باعث انگلینڈ کی پوزیشن پاکستان کیخلاف مستحکم ہوگئی ہے۔

1



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں