34

آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

[ad_1]

ملزم کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کوئٹہ میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم حمید اللہ کو  سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیرکی تھیں۔  ملزم ان اکاؤنٹس کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں