46

جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل

[ad_1]

نوجوان خاتون ریفری اور سینیئر آفیشل کی جنسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

نوجوان خاتون ریفری اور سینیئر آفیشل کی جنسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی

انقرہ: ترک فٹ بال فیڈریشن نے 24 سالہ ریفری ایلف کراسلان اور سینیئر عہدیدار ایمرڈ پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ایلف کراسلان پر الزام تھا کہ وہ اپنی عمر سے تین گنا زیادہ بڑے فیڈریشن کے اہم عہدیدار 61 سالہ ایرڈیمیر کے ساتھ جنسی کلپ میں نظر آئی تھیں۔

اس فیصلے کے خلاف دونوں افراد کی عدالت میں کی گئی تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ خاتون ریفری پر 90 جب کہ سینیئر ریفری آبزرور ایمرڈ پر 45 دن کے لیے فٹبال فیڈریشن کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی۔

برطانوی اخبار “دی سن” کے مطابق پابندیاں ایک جنسی کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد لگائی گئی ہیں جس میں خاتون ریفری کے ساتھ کمنٹیٹر کو نازیبا حرکتیں کرتے دیکھا گیا۔

 

خاتون ریفری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ مذکورہ ویڈیو کسی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 60 سالہ ایرڈیمیر نے 1999 اور 2002 کے درمیان فیفا کے ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور ترک فٹبال فئڈریشن میں ریفری آبزرور ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس کیس سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں