[ad_1]
کراچی: ایئر پورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی باشندوں کی میتیوں کو چین روانہ کردیا گیا۔
ایئر پورٹ سگنل کے قریب اتوار کی شب خودکش حملے میں جاں بحق دونوں چینی باشندوں LI JUN اور SUN HUAZHEN کی میتیوں کو گزشتہ روز شارع فیصل سے متصل چھیپا سرد خانے سے ایئر پورٹ منتقل کی گئیں۔
اس موقع پر سردخانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی جس نے اپنے حصار میں میتیوں کو ایئر پورٹ تک منتقل کیا جہاں سے انھیں آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے چین کے شہر بیجنگ لیجایا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے اولڈ ٹرمینل سے میتوں کو روانہ کیا، اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسرا ن بھی موجود تھے۔
دونوں جاں بحق چینی باشندوں کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر نے چینی باشندوں کے اہل خانہ اور بیجنگ حکومت سے اظہار افسوس بھی کیا۔
[ad_2]
Source link