62

دکی میں مقامی کول کمپنی پر حملہ، 11 مزدور جاں بحق متعدد زخمی

[ad_1]

دکی: بلوچستان کے ضلع دکی کی ایک مقامی کول کمپنی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے تنیجے میں 8 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

دکی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے میں 8 مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ حملہ آوروں نے دس کوئلہ کانوں کے انجن بھی آگ لگا کر نذر آتش کر دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین دکی حاجی خیر اللہ ناصر  نے کہا کہ حملہ آوروں نے حملہ میرے کوئلہ کانوں پر کیا ہے اور اس حملے میں ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچر سمیت دیگر بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت موقع سے لاشیں اٹھا رہے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئلے کی کانوں پر حملے میں اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں