[ad_1]
ساہیوال: سمندری روڈ کے قریب ساہیوال جیل سے داسو حملے کے ماسٹرمائنڈ سمیت 5 دہشت گردوں کی منتقلی کے دوران سی ٹی ڈی پولیس پر حملہ ہوا جس سے داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے جبکہ دیگر تین ساتھی دہشت گرد الگ جیل وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ دہشت گردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا کہ منتقلی کے دوران سمندری روڈ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیو کو چھڑوانے کے لیےحملہ کر دیا۔
حملے کے نتیجے میں دہشت گرد محمد حسین اور ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ سی ٹی ڈی اور ضلع پولیس کے اہلکار فائرنگ کے دوران بال بال بچ گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے حکام نے بتایا کہ داسو حملے میں ملوث دہشت گردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔
یاد رہے کہ 14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں 9 چائنیز سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
[ad_2]
Source link