[ad_1]
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پہلی بار 6 پاکستانی بالرز نے ٹیسٹ کرکٹ کی کسی اننگز میں 100 یا اس سے زائد رنز لٹائے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 26 اوورز میں 120، نسیم شاہ نے 37 اوورز میں 157، ابرار احمد نے 35 اوورز میں 174، عامر جمال نے 24 اوورز میں 126، آغا سلمان نے 18 اوورز میں 118 جبکہ صائم ایوب نے 14 اوورز میں 101 رنز دیے۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ، ہیری بروک نے پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ پاکستانی بالرز ایک ہی اننگز میں اتنے رنز لٹائے ہوں۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ حفیظ کو پاکستان کی شکست کا خوف ستانے لگا
دوسری جانب ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، پہلی اننگز میں پاکستان نے 556 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کردی اور گرین شرٹس پر 267 رنز کی برتری حاصل کی۔
مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ؛ ابرار احمد بخار میں مبتلا
جواب میں دوسری اننگز میں قومی ٹیم کے ابتدائی 6 کھلاڑی میں محض 152 رنز پر پویلین لوٹے اور یوں پاکستانی ٹیم پر اننگز سے شکست کے سائے منڈلانے لگے۔
[ad_2]
Source link