[ad_1]
لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبر تک بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 20 سے 30 افراد شیخ سرور کو زبردستی گھر سے اٹھا کر لے گئے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ شیخ سرور کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو 15 اکتوبر تک بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
[ad_2]
Source link