[ad_1]
لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں کے ساتھ سلوک بھی ویسا ہی ہوگا۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر کوئی سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنائے گا تو اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جائے گا۔ یہ ہماری نا اہلی نہیں شرافت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ایک پروپیگنڈا سیل ہے جس کا استعامل لوگوں کی توہین کے لیے ہوتا ہے۔ میری ملزمہ کے شوہر کی زونگ کی فرنچائز ہے جس کو ان کے شوہر چلاتے ہیں۔
عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک اس خاتون کے نام پر 500 سمز جاری ہوچکی ہیں۔ یہ سمزکا کیا کرتی ہیں۔ اس سمز پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ یہ تو سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور ظالم ہیں۔ عدالت میں کھڑے ہوکر معصوم اور مظلوم بن جاتے ہیں۔یہ 500 سمز خدمت خلق کے لئے نہیں نکلی فساد اور بغاوت کے لئے نکالی گئیں ہیں۔ ہمارے پاس نہ فیک اکاؤنٹس ہیں اور نا ہم بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر کچھ کرے تو آزادی رائے کا نعرہ لگتا ہے۔ یہ سارے تماشے اتفاق سے نہیں ہورہے پوری پلاننگ کے ساتھ ہورہے ہیں۔ اب بھی کسی کو یہ سمجھ نہیں آتا تو کوئی کیا کرے۔ سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے قوانین اور ضوابط بنانے ہوں گے۔
[ad_2]
Source link