38

عمران خان توشہ خانہ نااہلی کیس؛ وکیل الیکشن کمیشن کو تیاری کیلیے 2 ہفتوں کی مہلت

[ad_1]

بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ نا اہلی کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائی کورت میں ہوئی:فوٹو:فائل

بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ نا اہلی کیخلاف کیس کی سماعت لاہور ہائی کورت میں ہوئی:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان توشہ خانہ نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی توشہ خانہ کیس میں 5 سالہ نا اہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔ عمران  خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت  نے موقف اختیار کیا کہ بیر سٹر علی ظفر نے لاہور ہائی کورٹ کے جس عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے میں اس سے آگاہ نہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردیتے ہیں جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا یہ بہتر ہوگا۔ اس وقت تک میں بطور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بھی نہیں رہوں گا۔ سپریم کورٹ بار ایسویسی ایشن کی ذمہ داری مجھ پر سے ختم ہو چکی ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں