[ad_1]
کوئٹہ: ضلع کچھی میں ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ایس ایس پی کچھی کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 7 کلو دھماکا خیز مواد، ایک عدد موٹر سائیکل اور 2 نائن ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے ہلاک دہشت گرد گھات لگا کر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جہاں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کر دی گئیں۔
[ad_2]
Source link