38

اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار

[ad_1]

اربوں روپوں کے مبینہ فراڈ اور عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کے معاملے میں سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ،حیدرآباد نے معروف بلڈر امراللہ برکت اور ان کی اہلیہ شائستہ برکت کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افضل شیخ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی جمیل چانڈیو بھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان اور ان کے مفرور ساتھیوں کے خلاف اینٹی کرپشن کے اعلیٰ سطحی فورم اینٹی کرپشن – ون کی منظوری کے بعد کیس درج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہیرو ٹاور کے بلڈر امر اللہ برکت نے سرکاری افسران سے مل کر سائٹ کی انڈسٹریل زمین کو غیر قانونی طور پر کمرشل زمین میں تبدیل کیا ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے غیر مجاز طریقے سے بنیادی اور نظر ثانی شدہ عمارتی پلان منظور کیے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدر آباد عمران ڈاوچ کے مطابق بلڈر امراللہ برکت نے سرکاری افسران سے ملی بھگت کرکے عوام سے اربوں روپوں کا فراڈ کیا ہے۔ کیس کی تفتیش کے ساتھ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں