35

کراچی؛ بارش کے باعث شارع فیصل پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات

[ad_1]

فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

  کراچی:  شہر میں بارش کے باعث شارع فیصل ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، ڈالمیا روڈ ، ڈرگ روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

شارع فیصل کے دونوں ٹریک پر بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے   شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ ٹریفک پولیس بھی بدترین صورتحال پر قابو پانے میں بری طرح سے ناکام دکھائی۔

ٹریفک جام کے باعث شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، اس دوران شارع فیصل ڈرگ روڈ فلائی اوور سے گلستان جوہر کی جانب جانے والی گاڑیوں کی بھی طویل قطاریں دکھائی دیں اور فلائی اوور اترتے ہوئے بارش کے جمع پانی نے بھی شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں