[ad_1]
لاہور: شفیق آباد کے علاقے میں بھائی نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شفیق آباد کے رہائشی ملزم عبدالغفار نے جوئے میں پیسے ہارنے پراپنے بڑے بھائی سے چار لاکھ روپے مانگے اور نہ دینے پر اسے قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سعیدخان بینائی سے محروم اور محکمہ اوقاف میں ملازم تھا جسے اس کے جواری بھائی نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔
پولیس نے ملزم عبدالغفار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے مگر ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور تاحال شامل تفتیش نہیں ہوا۔
[ad_2]
Source link