35

کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی

[ad_1]

کراچی: شارع فیصل اور اورنگی ٹاؤن میں ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے اورنگی ٹاؤن میں عوام نے کوچ کے کنڈیکٹر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر بارش کے باعث پھسلن سے دو  بسیں ڈرائیوروں سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئیں جبکہ حادثے میں متعدد موٹر سائیکل سوار بچنے کی کوشش میں سلپ  اور بس سے ٹکرانے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوگئے۔

تاہم، حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لیجایا گیا۔

موقع پر موجود عوام نے بلال کوچ کے کنڈیکٹر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں