[ad_1]
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کی کانوں پر حملے کے نتیجے میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقتول مزدوروں کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِجمیل کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ کا حملہ میں زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہتے مزدوروں کو قتل کرنا انتہائی سفاکانہ فعل ہے قتل میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔
[ad_2]
Source link