43

فیصل آباد؛ فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں نیچے گرگئیں، دو نوجوان جاں بحق

[ad_1]

فیصل آباد: طارق آباد کا نیا فلائی اوور شہریوں میں موت بانٹنے لگا فلائی اوور کا خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں پل سے نیچے گرنے کی وجہ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طارق آباد کے نئے فلائی اوور کا خطرناک  موڑ کاٹنے ہوئے موٹر سائیکلیں بے قابو ہونے کی وجہ سے پل سے نیچے کر گئیں جس سے دو موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد نواز اور شہباز شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑگئے۔

نئے پل کی حفاظتی دیوار کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے پل سے گرنے کا یہ تیسرا واقعہ رونما ہوا ہے چند روز قبل بھی بھائی والا کا رہائشی سولہ سالہ لڑکا پل سے گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل کی اسپیڈ تیز ہونے کے باعث نوجوان بائیک کا موڑ کاٹتے کنٹرول نہ کر سکے اور دونوں نوجوان پل کے فٹ پاتھ سے ٹکرا کر نیچے جا گرے۔

ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا مگر دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں