[ad_1]
مریدکے: پنجاب کے شہر مرید کے میں فائرنگ کے واقعے میں بزرگ سیاسی رہنما میاں لطیف اپنے پوتے سمیت جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے میاں لطیف کے بیٹے اور سابق کونسلر میاں تنویر شدید زخمی ہوئے۔ ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ واردات سے فرار ہوئے۔ میاں لطیف پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مقامی رہنما تھے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے زمین کے تنازع پر پنچائیت میں فائرنگ کی۔ جاں بحق افراد کی شناخت 80 سالہ میاں لطیف اور 27 سالہ عبیداللہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
[ad_2]
Source link